بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

زیرحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں پولیس کے زیرحراست ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے ساتھیوں کے درمیان چوہنگ کے قریب مقابلہ  ہوا جس میں تینوں شوٹرز مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ ملزمان کے ساتھیوں نے کی جو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے  جب کہ مارے گئے ملزمان نے سی آئی اے سمیت دیگرافسران کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزمان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے  گرین لائن بس سروس پر پتھرائو کرنے والے بچے نکلے
Back to top button