بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرانے سے 4 دوست جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں لڈن روڈ پر سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرا کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثہ لڈن روڈ پر کھادر نہر کے پل کے قریب پیش آیا جہاں بیل ریڑھے پر لکڑ لوڈ تھی، کار سوار وہاڑی سے اپنے دوست احمد لکھویرا کی سالگرہ منا کر لڈن جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں احمد لکھویرا نامی نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

بھکر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں تین مزدور جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسیکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ بھکر روڈ پر ہائی ایس اور شہ زور میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث تین مزدور جاں بحق اور 20سے زائد مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کا کہنا ہے کہ ہائی ایس شور کوٹ سے لکی مروت جارہی تھی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو 1122ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ریسیکیو ٹیمیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر نے میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے جانے والے مزدور حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے  فائرنگ سے 4 افراد قتل

میانوالی روڑ اڈا واندھڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بچہ اور 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو کے مطابق تیز رفتار مسافر بس کراچی سے میانوالی جا رہی تھی کہ چوک سرور شہید کے قریب بس نے رکشے کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو خواتین جان کی بازی ہارگئیں ، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے 2 زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان جبکہ 3 کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرور شہید منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار رکشہ میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد سوار تھے۔

Back to top button