بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

میر واعظ محمد یوسف شاہ تاریخ سازشخصیت

کل جماعتی حریت کانفرنس سینئر حریت پسند رہنما محبوس عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما مادر ملت ا ور مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کو ان کی 56ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

محبوس عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے کہا ہے۔میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ تاریخ ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنا سب کچھ تحریک آزادی کشمیر کیلیے وقف کر دیا تھا۔ریاست جموں کشمیر نے بے شمار مذہبی اور سیاسی شخصیات پیدا کیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔کشمیری قوم جس پامردی،جرات،بہادری اور عزم کیساتھ دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا مقابلہ کر رہی ہے اس کی مثال برصغیر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مہاراجہ پاتاب سنگھ کے زمانے میں گیلینسی کمیشن بنوانے میں میرواعظ کا بڑا کردار تھا۔ہمیں اپنے زعماء اور اکابرین کو یاد رکھنا ہے اور نئی نسل کو ان سے روشناس کروانا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت پسند رہنما محمد عمیر نے کہا کہ ہم مملکت خداداد پاکستان اور پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔افواج پاکستان کی مسئلہ کشمیر سے کمٹمنٹ پر سلام پیش کرتے ہیں۔تحریک آزادی کے بہادر کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے اکیس کروڑ عوام آپ کی پشت پر ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے میرواعظ محمد یوسف شاہ کی برسی پر کیا۔ الله تعالیٰ سے دعا ہے میر واعظ محمد یوسف شاہ کی غریق رحمت اور درجات بلند فرمائے ۔آمین ثم آمین۔

Back to top button