بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320روپے فی کس مقرر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق گندم کے  آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ دو کلو آٹے کے حساب سے (جس معیار کا آٹا وہ خود کھاتے ہیں) صدقہ فطر ادا کریں۔ یہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار ہے جو تقریباً 320 روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ جو شخص جَو (چار کلو) کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینا چاہے اس کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزے کے فدیے کی مقدار تقریباً 480  روپے مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر  اور فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔

Back to top button