بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنےکا حکم

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنےکا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خبرپختونخوا کو احکامات پر عمل درآمد کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ  علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے لیے سٹی میئرکے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، انہیں ضلع بدرکیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جاری کیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیے  1996ء سے 1999ء میں برطرف ہونے والے تمام ملازمین بحال
Back to top button