بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کے نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر پرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔

 نور عالم کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان نے پروگرام جرگہ اور اسمبلی فلور پر سینئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نور عالم خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
Back to top button