بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پریانتھا کمارا قتل کیس، 79 ملزمان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی ، پولیس نے عدالت میں پیش کیے گئے 79 ملزمان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں قتل ہونیوالے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 85 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے جن میں سے 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ مقدمےمیں ایک نئے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

آج پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں موجود 78 اور ایک نئے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ، ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ کے اختیارات کو  ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں،مفتی منیب کی چیف جسٹس سے اپیل
Back to top button