بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین کے شہر این یانگ میں لاک ڈائون

کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے چین کے ایک اور شہر میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبے ہینان کے شہر این یانگ میں لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں آج کورونا کے 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے یوژہو شہر اور تین ہفتے پہلے ژیان شہر میں بھی لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ میں اومی کرون پھیلاؤ روکنے کے لیے پرائمری اسکول فروری تک بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  دنیا کا سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ
Back to top button