بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیسٹ بائولرز کی عالمی درجہ بندی،شاہین آفریدی تیسری پوزیشن پہنچ گئے

ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بلے بازوں کے فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ 8ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے اور بھارتی کپتان کی اب 9ویں پوزیشن پر تنزلی ہوگئی ہے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے بھی اپنی رینکنگ بہتر بنائی ہے۔بمراہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر ہیں جبکہ شامی نے میچ میں 8وکٹیں لیکر 19 سے 17 ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ حسن علی 12 ویں نمبر پر آگئے۔آل رائونڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزید پڑھیے  جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ڈالا
Back to top button