بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حسنین کی بگ بیش میچ میں تباہ کن بائولنگ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں دبنگ انٹری دی ہے۔

آسٹریلوی لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین نے اپنے پہلے میچ کے پہلے اوور میں کوئی رن دیے بغیر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

محمد حسنین نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اوور کی آخری گیند پر بھی کوئی رن نہیں بنا۔

خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

محمد حسین کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف، شاداب خان، فخر زمان اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، وکٹ دیکھ کر ٹیم میں تبدیلیاں کرینگے، بابر اعظم
Back to top button