بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

شادی سے انکار پر لڑکی قتل

سرگودھا میں شادی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عزیز کالونی کی رہائشی نائلہ بی بی کا رشتہ اس کے اہل خانہ نے اس کے کزن کے بجائے کسی اور جگہ طے کردیا تھا۔ 

اہل خانہ کے مطابق ملزم عرفان مقتولہ نائلہ سے شادی کا خواہش مند تھا، رشتے سے انکار پر عرفان اپنے ساتھی کے ہمراہ نائلہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

 تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیے  چارسدہ اور کوہاٹ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے ایک شخص جاں بحق
Back to top button