بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اتوار کا روز ویکسین کی دوسری خوراک والوں کیلئے مخصوص

ملک میں 6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین کی دوسری خوارک لگوانے والے کے لیے اتوار کا دن مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انہوں نے 6 ستمبر کو ویکسینیشن مراکز کو کھلا رکھنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے لگایا جا سکے۔

این سی او سی کا تازہ فیصلہ ایک دن بعد آیا ہے جب 24 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مزید پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  کورونا ویکسین نے پاکستان میں حج کے خواہشمند افراد کی مشکل آسان کردی
Back to top button