بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

3 رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہےکہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

مزید پڑھیے  ہمیں نواز شریف مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، وزیراعظم
Back to top button