بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 10مئی2024سے اسلام آباد اور مسقط،عمان کے درمیان اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

پرواز

روانگی 

وقت

آمد 

وقت 

طیارہ

شیڈول

9P 724 

اسلام آباد      

17:10 

مسقط 

19:00 

ایئر بس A320 

جمعہ/اتوار

9P 725 

مسقط

19:50 

اسلام آباد    

23:35 

ایئر بس A320 

جمعہ/اتوار

 اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے درمیان پروازوں کا شیڈول 10مئی2024سے نافذ العمل ہوگا۔

 فلائی جناح کے تیسرے بین الاقومی روٹ کے آغاز کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ”فلائی جناح کواسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد اسلام آباد سے عمان کے دارلحکومت مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور لرنے پر انتہائی فخر ہے،اپنے بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے،فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے،یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ،عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔

مزید پڑھیے  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اعلان کسانوں کے ساتھ دھوکے اور شرمناک مذاق کے مترادف  ثابت ہوا، کسان بورڈ

اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں، ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس “اسکائی ٹائم”کی سہولت بھی میسر ہے، جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز “اسکائی کیفے”مینو سے ناشتہ، سینڈوچ اور کھانوں کیلئے مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مسافر اب فلائی جناح کی ویب سائٹ  (www.flyjinnah.com)   یا کال سینٹر

(111-000-035)   یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں۔

Back to top button