بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، ویسٹ انڈیز ویمنز کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تیسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور گل فیروز کی جگہ فاطمہ ثنا، نتالیہ پرویز اور رامین شمیم کو  ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں5 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز کے  133 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 130 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 19 ، ندا ڈار 17 اور منیبہ علی 12 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاطمہ ثنا اور نتالیہ پرویز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور افے فلیچر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کو 5 میچز کی سیریزمیں0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ایک رنز سے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیے  اس پوزیشن میں نہیں کہ بابر اعظم کی کپتانی پر رائے دے سکوں، محمد یوسف
Back to top button