بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تقریب، وزیراعظم کا سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام

سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب حسن ابدال کے گرودوارہ پنجہ صاحب شروع ہو گئی ہے ۔جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں ۔ تقریب میں اقلیتی قائدین بھی شریک ہیں۔بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیساکھی تہوار منانے والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بیساکھی کو موسم بہار کی علامت اور محبت اور خوشی پھیلانے کا تہوار قرار دیا۔وزیراعظم نے فخریہ انداز میں کہا کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافت کا حسین امتزاج ہے اور بیساکھی کا رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اس کی صوبائی حکومتیں بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔

مزید پڑھیے  شہادت کے تیسرے سال جب سوار محمد حسین شہید کی قبرکوکھولا گیا تو۔۔۔بیٹے کا ایمان افروز بیان
Back to top button