بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کراچی پہنچ گئی

ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیے  جیت پر احسان مانی کی ٹیم کو مبارکباد، بابر اعظم، محمد رضون اور فخر زمان کی تعریف
Back to top button