بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات 18اپریل 2024کو منعقد کرانے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 18اپریل 2024کو منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 18 اپریل 2024 بروز جمعرات سے شروع ہو نگے۔ اس ضمن میں تمام سکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ طلبا و طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے رول نمبرز 4 اپریل بروز جمعرات بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے جائیں گے۔

ریگولر طلبا و طالبات کے رول نمبرز متعلقہ سکولوں کے پورٹر پر اپلوڈ کر دیے جائیں گے۔ اسکول کے سربراہان اپنے ویب پورٹل پر رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ کر سکتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ طلبا و طلبات اپنے رول نمبر سلپ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کی ویب سائٹ پر دیے گئے لنک سے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس پشاور اور وومین یونیورسٹی راولپنڈی کے طلباو طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہائوس
Back to top button