ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور بدلتی ہوئی عالمی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
فریقین نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
