وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور ریاست کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے گفتگو کے دوران کیا، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حقوق کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

↑
Exit mobile version