اپر کرم میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

اپر کرم کے تلداہ سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اہلکاروں نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے لیے سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ ہو گئیں، جس کے بعد طالبان رجیم کے اہلکار اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پُرعزم ہے۔

↑
Exit mobile version