نائب وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کیلئے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے صرف پچپن سال کا عرصہ گزرا ہے، تاہم دونوں قوموں کے تاریخی روابط صدیوں پر محیط ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت، اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

↑
Exit mobile version