صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کیے۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے، وزیراعظم کی ایڈوائس، متعلقہ اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹس اور حکومتی وفود کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صدر نے سمری پر دستخط کیے ہیں۔
