حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔
