وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحاتی عمل جاری رکھے گی، جس میں میرٹ کے فروغ اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بنیاد پر بھرتیوں کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران صوبائی محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور اس عرصے کے دوران صوبائی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے زیادہ مؤثر اور وسیع استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
