سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کامیاب کارروائی عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

ہلاک ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک بھر میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

↑
Exit mobile version