اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے آئندہ ملاقاتوں اور رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

↑
Exit mobile version