فرانس کی علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواریے بھی ملاقات میں موجود تھے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version