پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ”سی سپارک مشق دو ہزار چھبیس” کا جائزہ لینے کے لیے سمندر اور کریکس ایریا میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا۔
یہ مشق یکم ستمبر سے جاری ہے۔ ہر دو سال بعد ہونے والی اس مشق کا مقصد بحری کارروائیوں کی مکمل استعداد کار کو جانچنا، آپریشنل تیاریوں اور حالتِ امن سے حالتِ جنگ میں فوری منتقلی کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔
جنگ کے بدلتے ہوئے انداز کے تناظر میں اس سال کی مشق میں اطلاعات کے نظام، کثیر جہتی کارروائیوں اور خود کار نظام کے وسیع استعمال کو شامل کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، جنگی تیاری اور ناقابلِ تسخیر بحری دفاع کے عزم کو سراہا۔
