وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات پر زور

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں شعبہ صحت میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی توجہ ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے، طبی عملے کی استعداد اور کارکردگی میں اضافے اور جدید نظامِ صحت کے فروغ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version