وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، جبکہ دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
