یوسف رضا گیلانی کا جنگلی حیات کے تحفظ کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں پر زور

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ذمہ دارانہ شکار کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں، مقامی آبادی، جنگلی حیات کے ماہرین، شکاریوں اور تحفظِ جنگلی حیات کی تنظیموں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط کوششوں پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں سفاری کلب انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان جنگلی حیات کے انتظام و تحفظ کے شعبے میں بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی مہارت بھی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اور پائیدار بنیادوں پر ذمہ دارانہ اور اخلاقی شکار جنگلی حیات کے تحفظ میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادیوں کے لیے بھی بامعنی فوائد پیدا کر سکتا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور قابلِ عمل پالیسیوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قائم مقام صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی جنگلی حیات اور قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معاونت کو مزید فروغ ملے گا۔

Exit mobile version