ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نویں نمبر پر

انگلینڈ کے ہاتھوں لارڈز میں شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نویں نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا 10 میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ 96 پوائنٹس اور 80 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 72.22 فیصد کے ساتھ تیسرے اور بنگلہ دیش 55.56 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت 51.52 فیصد کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ 34.44 فیصد کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں اور ویسٹ انڈیز 20.83 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نے اب تک 8 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 کامیابیاں اور 6 شکستیں شامل ہیں۔ پاکستان کے 16 پوائنٹس ہیں جبکہ پوائنٹس کا تناسب 16.67 فیصد ہے۔

Exit mobile version