بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 26، لاہور 30، کراچی 27، پشاور 29، کوئٹہ 19، گلگت 21، مری 16 اور مظفرآباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں، جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

صبح کے وقت سری نگر اور اننت ناگ 19، جموں 30، لیہہ 12، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

Exit mobile version