ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم متوقع، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 28، لاہور 31، کراچی 27، پشاور 30، کوئٹہ 19، گلگت 20، مری 17 اور مظفرآباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں 19، جموں 31، لیہہ 14 جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version