بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری سرحد کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے، جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Exit mobile version