یوسف رضا گیلانی کا اقوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے پارلیمانی مکالمے پر زور

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعات اور معاشی مشکلات سے دوچار دنیا میں پارلیمانوں کو مکالمے کا عمل جاری رکھتے ہوئے اقوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پنہ میں دوسری بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ نے بادشاہ کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا اور بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی کامیاب میزبانی پر کمبوڈیا کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پارلیمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات اور مکالمے کے دروازے کھلے رکھیں اور مختلف اقوام کے درمیان روابط اور مفاہمت کو فروغ دیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تیسری بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی انڈونیشیا کرے گا۔

Exit mobile version