حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں آج سے اگلے تین روز کے لیے نافذ رہیں گی۔
