جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا، بابر اعظم

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ یہ بات درست ہےکہ اچھی پارٹنرشپ کے بعد ایک دم وکٹیں گرجاتی ہیں، اس خامی کو دور کرنےکی کوشش کر رہے ہیں ، ہوتا یہ ہےکہ جب پچ پر نیا بیٹر آتا ہے تو جو سیٹ بیٹر ہے وہ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پر گھاس نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ بعد میں کریں گے، کوئی کھلاڑی غیراہم نہیں ہوتا،کبھی کسی کو اعتماد دینےکی وجہ سے موقع دیا جاتا ہے، رضوان پرکوئی دباؤ نہیں ہے۔ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ پوری پلیئنگ الیون پر ذمہ داری ہوتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بولرز 20 آؤٹ کریں اور بیٹرز کچھ نہ کریں۔بابر کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، کوشش کریں گے لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔

Exit mobile version