پمز آتشزدگی: ریسکیو آپریشن مکمل، 19 افراد کو بچا لیا گیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے مقام پر ریسکیو آپریشن بہترین انداز میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر ریسکیو ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 19 افراد، جن میں 7 بچے شامل تھے، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر داخلہ نے خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ جاں بحق نومولود بچوں کی لاشیں ضروری شناخت کے بعد ان کے سوگوار خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Exit mobile version