اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد، گلگت اور کوئٹہ میں 23، لاہور میں 31، کراچی اور پشاور میں 27، مری میں 16 جبکہ مظفرآباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
وہاں آج صبح سری نگر اور اننت ناگ میں 17، جموں میں 26، لیہہ میں 12 جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
