پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی، بااختیاری اور معاشرے میں بھرپور شرکت پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز اکبر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مناسب تربیت، مالی معاونت اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے خواتین نہ صرف اپنے خاندانوں کو مضبوط بنا سکتی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔
فرح ناز اکبر نے خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
