پنجاب ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی اور ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

لاہور میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ای بز اور مریم کی دستک پورٹلز کے ذریعے پنجاب ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہوگا۔

مریم نواز نے بتایا کہ لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے اسپتال اور تعلیمی ادارے دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو بھی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Exit mobile version