بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 2500 ہنرمند نوجوانوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ پائیدار روزگار حاصل کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 200 سے زائد ہنرمند افراد پہلے ہی مختلف ممالک بھیجے جا چکے ہیں۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت اور بیرونِ ملک سفر کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کر رہی ہے۔
