آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سات مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی۔
پولنگ قانون ساز اسمبلی ہال میں صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) کے عبدالرحمان بیرونِ ملک کشمیریوں کی مخصوص نشست پر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیے جا چکے ہیں۔
خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کے چار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تین امیدوار میدان میں ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار علی مدمقابل ہیں۔
اسی طرح علما و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
