وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اسلام آباد میں سعودی انویسٹمنٹ فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کرے گا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، کاروباری روابط کو فروغ دینے اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
