صدر مملکت کی ہنگری کے نو منتخب صدر آندراس باکا کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آندراس باکا کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ہنگری کے عوام کو قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی پاکستان اور ہنگری کے تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ نو منتخب صدر آندراس باکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

انہوں نے بالخصوص سیاسی اور پارلیمانی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، موسمیاتی اقدامات، تعلیم، ثقافت، ہجرت اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version