وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی، غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ ڈھائی سال کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک کے کئی حصوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بڑی قومی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے سیاسی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی مداخلت کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے نگرانی کے مؤثر نظام اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
