سندھ کے 6 اضلاع میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری کا نظام شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت صوبے کے 6 اضلاع میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری کے لیے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کا پائلٹ مرحلہ کل سے شروع کرے گی۔

سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پائلٹ مرحلے کے لیے کراچی ایسٹ، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، گھوٹکی اور عمرکوٹ کے اضلاع شامل ہیں۔

ان اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تقریباً 50 ہزار تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری اس نظام کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت تدریسی اور غیر تدریسی عملہ گھر سے ہی ایپ کے ذریعے چھٹی کی درخواست بھی جمع کرا سکے گا، جبکہ چھٹی کی منظوری کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا۔

Exit mobile version