مستحکم پاکستان کے لیے قومی ترجیحات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے: قیصر احمد شیخ

چنیوٹ، 15 اگست 2026: وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔

چنیوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو قومی ترجیحات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اور آنے والی نسلوں کے لیے سیاسی طور پر مستحکم، معاشی طور پر خود کفیل اور فلاحی پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے چارٹر آف پاکستان پر اتفاق کرنا چاہیے۔

وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی اور عوامی مشکلات کا حل صنعتی پیداوار میں اضافے، نئی سرمایہ کاری، برآمدات میں اضافے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ہی ممکن ہے۔

Exit mobile version